24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 128 نئے کیسز رپورٹ

10-15-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 875، رواں سال اب تک 3599 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 112 جبکہ لاہور سے 6 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ اٹک سے 2 جبکہ چکوال سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے، میانوالی، شیخوپورہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔