برائلر کی قیمت بدستور عوام کی قوتِ خرید سے دور

10-15-2024

(لاہور نیوز) برائلر کی قیمت بدستور عوام کی قوتِ خرید سے دور ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو پر برقرار ہے، زندہ برائلر ہول سیل 397 ، پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر ہے۔ فارمی انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہوئی، فارمی انڈے خریدنے کیلئے 3 سرخ نوٹ درکار ہیں، انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 300 روپے ہو گئی۔ ادھر سبزی و پھل کی خریداری غریب کیلئے خواب بن گئے، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ پیاز 160، ٹماٹر 120، لہسن 650 اور ادرک 13 سو روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، سبز مرچ 250، لیموں 150، میتھی 220، مٹر 400 روپے کے کلو ہو گئے۔ پھلوں میں کیلا 160 روپے درجن، انار 650، سیب 280، پپیتا 380، آم 220 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔