فیصل ٹاؤن کے ہوٹل میں ڈکیتی، ڈاکو نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے

10-15-2024

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن کے ہوٹل میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔

 تفصیلات کے مطابق 2 ڈاکو ہوٹل میں ٹھہرے افراد سے گن پوائنٹ پر نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے، ڈاکوؤں نے ہوٹل میں ٹھہرے افراد سے 30 لاکھ مالیت کے 14 موبائل فون بھی ہتھیا لئے۔ ڈاکوؤں نے شہریوں سے ایک لاکھ سے زائد نقدی اور مہنگی گھڑیاں بھی چھین لیں، واردات کا مقدمہ تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔