آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا

10-14-2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54رنز سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس 28، بروکلے ہالیڈے 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم شروع ہی سے دباؤ کا شکار نظر آئی اور کوئی بھی خاتون کھلاڑی کریز پر جم کر بیٹنگ نہ کرسکی، یوں قومی ٹیم 12وے آوورز میں 56رنز پرڈھیر ہو گئی۔