لاہور : نشترکالونی میں سلنڈر پھٹنے سے مزدور جاں بحق

10-14-2024

(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقے میں سلنڈر پھٹنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فیکٹری کے ایئر کنڈیشنڈ کی مرمت کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں کام کرتا مزدور آ گیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت 45 سالہ محمد اقبال کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاش مردہ خانہ منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔