بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے سے متعلق اظہر مہمود کی وضاحت سامنے آگئی

10-14-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہےاور وہ آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ بابر ہمارا نمبر ون پلیئر ہے، سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آگے بہت کرکٹ آ رہی ہے تو بابر اعظم کو آرام دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کے بعد تازہ دم واپس آئیں گے۔ اظہر محمود نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف کیسی پچ بنانی ہے اور انگلینڈ کے خلاف کیسے، بہت سی چیزیں ہو رہی تھی اور ذہنی طور پر آپ جتنا بھی کہیں کہ میں مضبوط ہوں مگر چیزیں اثر کر رہی ہوتی ہیں۔