موسم سرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے

10-14-2024

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔

اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگیں گے، چھٹی 2 بج کر 45 منٹ پر ہوا کرے گی، جمعہ کے روز چھٹی دوپہر پونے ایک ہو گی ۔ اسی طرح ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ کو روزانہ 12 بج کر 45 منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی، جمعہ کے روز پہلی شفٹ کو دوپہر 12 بجے چھٹی ہو گی، سکینڈ شفٹ دوپہر ایک سے پانچ بجے تک لگا کرے گی جبکہ یہی شفٹ جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک لگا کرے گی ۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مزید کہا گیا ہے کہ اساتذہ صبح ساڑھے 8 بجے سکول آئیں گے اور اساتذہ کو دوپہر 3 بجے چھٹی ہو گی۔