چینی تجارتی وفد کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال

10-14-2024

(لاہورنیوز) چینی تجارتی وفد نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا اور عہدیداروں سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی امور اور دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر چین کراس بارڈر ٹریڈ ڈویلپمنٹ شبیر منشا نے کہا کہ چین پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی رکھتا ہے، پاکستانی مصنوعات کے 10 شعبوں میں سرما یہ کاری کے خواہ ہیں۔شبیر منشا نے کہا کہ اس دو طرفہ تجارت کے فروغ سے کاروبار، روزگار کے مواقع ملیں گے،چینی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا،حکومت سے حکومت کے درمیان پراجیکٹ انفرا سٹرکچر مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئرن اوور کی مائننگ میں 2ارب ڈالر سے زائد کے پراجیکٹ میں جوائنٹ وینچر کی ضرورت ہے،پاکستان میں جیمز کے شعبے میں پراسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔شبیر منشا نے کہا کہ پراجیکٹ میں ایس آئی ایف سی کے تحت فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر کام شامل ہے،پاکستانی مصنوعات کی چین کو برآمد بڑھانا ہوگی۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستانی تاجر چین کی بڑی منڈیوں میں رسائی کیلئے تیار ہیں، دو طرفہ تجارتی روابط استوار ہونے چاہئیں، اس موقع پر چینی وفد نے پاکستانی تاجروں سے باہمی تجارتی امور پر ون ٹو ون ملاقات بھی کی۔