کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے: ہانیہ عامر

10-14-2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ کوئی مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو اچھا لگتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر  نے کچھ عرصہ قبل دیئے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔ ہانیہ عامر  نے اپنے کامیاب کیریئر کا کریڈٹ عالیہ بھٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سے پروجیکٹس صرف اس وجہ سے ملے کہ میری شکل عالیہ بھٹ سے ملتی ہے، اگر کوئی برانڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے تو پاکستان میں وہ مجھے لیتے ہیں۔ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ بہت باصلاحیت اور زبردست اداکارہ ہیں جبکہ دیپیکا پڈکون اور رنبیر کپور بھی مجھے پسند ہیں۔