فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز

10-14-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

لاہور ہائی کورٹ میں فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار  نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر فرنچائز پر چھاپہ مارا، ہمارے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت فرنچائز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔