حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران سے ملاقات کروائے: خواجہ سعد رفیق
10-14-2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروانی چاہئے۔
خواجہ سعد رفیق نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو احتجاج کا عذر ختم کر دینا چاہئے، غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد پر جھگڑا کرنا پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروا بھی دے تو بھی پی ٹی آئی احتجاج کا کوئی اور بہانہ نکال سکتی ہے۔