روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالر سے متجاوز

10-14-2024

(ویب ڈیسک) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک 1.532 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 380 ملین ڈالر، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 656 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 41 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔