لاہور کے مختلف مقامات پر مرد و خواتین کیلئے 10 ڈرائیونگ سکولز قائم

10-14-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرد و خواتین کو بااختیار، خود مختار اور باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

اس سلسلے میں لاہور شہر کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ سکولز قائم کر دیئے گئے۔ گریٹر اقبال پارک، کاہنہ میثاق سینٹر، ٹاؤن شپ، پولیس خدمت بحریہ ٹاؤن، لبرٹی خدمت مرکز، مناواں ٹریفک لائنز، ڈیفنس خدمت مرکز اور برکت مارکیٹ میں ڈرائیونگ سکولز قائم کئے گئے ہیں۔ آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ اور ویمن آن ویل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ صرف خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کو ویمن ٹو ویمن سروس فراہم کی جا رہی ہے، ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی ٹرینڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔