تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف

10-14-2024

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو بیمار بیوی سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی، وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہئے، تحریک انصاف ملاقات کیلئے بلیک میل کر رہی ہے، ایس سی او کانفرنس کو سبو تاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملوانے کیلئے ان کی اولاد کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بھی بات بنتی ہے۔