پاکستان کی معاشی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے: محمد اورنگزیب

10-13-2024

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے۔

 چائنہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمحمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چائنہ کے تعاون سےسی پیک کے ذریعے ڈیمز پر کام ہوا، پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، چائنیز آئی پی پیز نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لئے مثال ہے، چین پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہا ہے، چائنہ کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چائنہ کے تعاون سے سی پیک ٹو کی جانب بڑھ رہے ہیں، چائنیز آئی پی پیز پاکستان میں سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں اورسی پیک ٹو کے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، جلد ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، پاکستان اور چین کی سٹریٹیجک شراکت داری قابل تحسین ہے۔