جے یو آئی کے بغیر آئینی ترمیم ممکن مگراس کے قائل نہیں: عقیل ملک

10-13-2024

(لاہور نیوز) مشیر وزارت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے بغیر ترمیم ہوسکتی ہے مگر اس کے قائل نہیں۔

 دنیا نیوز کے پروگرام’’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوتے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت بالکل بننی چاہیے، ترمیم کے حوالے سے چیزوں کو ڈسکس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے بغیر ترمیم ہوسکتی ہے مگر اس کے قائل نہیں، تحریک انصاف والے بہتر تجاویز نہیں دیتے، تحریک انصاف آئینی ترمیم نہ لانے کے لیے بضد ہے۔ مشیر وزارت قانون وانصاف کا مزید کہنا تھا کہ ایس سی او سے پہلے یا بعد میں ترمیم ہو ایسا کوئی ایشو نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آئینی عدالتیں بنیں، چیف جسٹس آف پاکستان کا نوٹیفکیشن بھی آ جائے گا۔