احمد شہزاد نے قومی کرکٹر ز کو بھارتی فلم'لگان' دیکھنے کا مشورہ دے دیا

10-12-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے پلئیرز کو بالی ووڈ معروف لگان دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احمد شہزاد نے پاکستانی پلئیرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بیٹنگ ٹریک بناکر پاکستان نے شکست خوردہ ہونے کا ثبوت دیا۔انہوں نے بورڈ اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پلئیر جذبے کیلئے لگان فلم دیکھیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے ہیں، آپ لوگوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ لگان فلم  کے کچرے جیسے باولر ہی لے آئیں جس نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا یا وہ بھی نہیں مل رہا؟ پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر جو ٹیم آرہی ہے مندر کے گھنٹے کی طرح بجا کر جارہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں، بنگلادیش کیخلاف پہلی بار تاریخی شکست کھائی، اس کے بعد انگلینڈ کیخلاف گھٹیا اور بری پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔