ورلڈ کلچر فیسٹیول: کلاسیکی رقص کی شام نے سماں باندھ دیا

10-12-2024

(ویب ڈیسک) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

فیسٹیول کے 16 ویں روز !The sound of Tinkling Bells کے عنوان سے "ایک شام کلاسیکل ڈانس کے نام" کا انعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا جس میں روس کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔ معروف رقاصہ شیما کرمانی نے پرفارمنس کا آغاز معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی نظم ’آؤ ہم وطنوں رقص کرو‘ سے کیا، شیما کرمانی کی پرفارمنس نے نظم کو نیا رنگ دے دیا۔ اس کے علاوہ ڈانس پرفارمنس !The Sound of tinkling bells میں غلامی سے آزادی کا سفر کرنے والے افریقا کا چرچا ہوا، مغل دور کے رقص کی جھلکیاں بھی نظر آئی۔ شیما کرمانی نے گروپ کے ہمراہ دیگر پرفارمنسز سے شائقین کو محظوظ ہونے پر مجبور کر دیا، کلاسیکل رقص کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔