ساف ویمنز چیمپئن شپ: قومی ویمن ٹیم کو این او سی جاری کر دیا گیا

10-12-2024

(لاہور نیوز) ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کیلئے قومی ویمن ٹیم کو حکومت کی جانب سے این او سی جاری کر دیا گیا۔

قومی ٹیم اسلام آباد سے نیپال روانہ ہو گئ، قومی ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ دبئی، کھٹمنڈو پہنچے گی۔ ساف ویمنز چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز بھارت کے خلاف 17 اکتوبر کو کرے گی۔ بعد ازاں گروپ مرحلے میں 20 اکتوبر کو بنگلادیش کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔ ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 میں ٹیم پاکستان کے دونوں میچ شام 4 بج کر 45 منٹ پر کھیلے جائیں گے۔