پی ایس بی کا پی ایچ ایف کو خط، مالی سال 2023-24 کے اخراجات کی تفصیلات طلب

10-12-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف سے مالی سال 2023-2024 کے اخراجات کی تفصیلات طلب لیں۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کو خط لکھ کر اخراجات کی تفصیلات طلب کیں، پی ایس بی نے جنوری سے اگست تک تمام اخراجات کے آڈٹ کا کہہ دیا، بورڈ نے صدر پی ایچ ایف کے دستخط سے تمام اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔  ذرائع پی ایس بی نے بتایا کہ صدر پی ایچ ایف کے علاوہ کسی اور کے دستخط سے جاری کسی دستاویز کو درست نہیں مانا جائے گا، مستقبل میں بھی تمام خط وکتابت صدر کے دستخط سے ہو۔