دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سمیت پاکستان کے دو شہر شامل

10-12-2024

(ویب ڈیسک) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پاکستان کے دو شہر شامل ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے جب کہ دونوں شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ہے۔ آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا اور کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 181 ریکارڈ کیا گیا۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کے دارالحکومت بغداد کا دوسرا نمبر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔ خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 کے درمیان ہو تو اسے مضر اور 201 سے 300 انڈیکس کو انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے جب کہ 301 سے اوپر ایئر کوالٹی انڈیکس خظرناک آلودگی تصور کی جاتی ہے۔