108مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی

10-12-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں 108 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی مال روڈ سے پکڑی گئی۔

ٹریفک وارڈنز  نے لاہور میں 108 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی مال روڈ سے پکڑ لی۔ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن محسن عباس  نے قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والی گاڑی کو روکنے کے بعد 51 ہزار 800 روپے کا چالان کیا۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر  کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیور  نے 8 بار ٹریفک سگنل، 19مرتبہ لین لائن کی اور 9 مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہو سکتے، منظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔