پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ
10-11-2024
(لاہورنیوز) پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوگیا۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق یومیہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد 750 سے زائد ہوگئی، پاکستان کی فضائی حدود سے اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ایران کی فضائی حدود بند ہونے سے ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ عام دنوں میں پاکستانی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کرنے والی یومیہ پروازوں کی تعداد 700 ہوتی ہے، کچھ مزید ایئرلائنز نے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ سی اے اے ذرائع کا کہنا تھا کہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافے سے سی اے اے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے، اوور فلائنگ کرنے والی پروازیں سی اے اے کو ڈالرز میں ادائیگی کرتی ہیں۔دوسری جانب پاکستانی کے شمالی علاقہ جات سمیت کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوا ہے۔