چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کر لی
10-11-2024
(لاہور نیوز) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کر لی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کیلئے خط لکھا تھا، ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کوخط لکھ کر بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کر لی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے تو مناسب ہو گا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔ خیال رہے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہو گا جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔