3 روز مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

10-11-2024

(لاہورنیوز) 3 روز سے مسلسل کمی کےبعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2640 ڈالر میں فروخت ہوا۔