روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
10-11-2024
(لاہورنیوز) ملک میں معاشی استحکام کے حوالے اچھی خبریں سامنے آنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہونے لگی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں 15 پیسے کمی کے باعث ڈالر 277.64 روپے کا ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277.79 روپے پر بند ہوا تھا۔