آئینی ترامیم بارے ایسا کوئی ڈرافٹ نہیں آیا جو حتمی تصور ہو: بیرسٹر گوہر

10-11-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم بارے ہمارے پاس کوئی ایسا ڈرافٹ نہیں آیا جسے ہم سمجھیں کہ یہ فائنل ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کچھ تجاویز تھیں وہ ہمارے پاس آئی ہیں، وزیر قانون کی طرف سے کچھ تجاویز ہمارے پاس پہنچی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کوئی ایسا ڈرافٹ نہیں آیا جسے ہم سمجھیں کہ یہ فائنل ہے، ہم تجویز تب دیں گے جب ہمارے پاس ڈرافٹ ہو گا کہ اس کا یہ خدو خال ہے، حکومت کی طرف سے کوئی ایسی چیز نہیں آئی نہ ہم نے دیکھی۔