چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، 25 اکتوبر کوفل کورٹ ریفرنس طلب

10-11-2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد 25 اکتوبر صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔ فل کورٹ ریفرنس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان مدت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے۔