پاکستان اور آسٹریلیا میں پانی کی ترسیل اور تقسیم کے منصوبے کی یادداشت پر دستخط

10-11-2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانی کی ترسیل اور تقسیم سے متعلق منصوبے کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

 ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز  نے معاہدے پر دستخط کئے، آسٹریلوی سینٹر برائے زرعی تحقیق کی جانب سے چیف ایگزیکٹو وینڈی امبرگر نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا پاکستان کو پانی کے منصوبے کیلئے 3 ملین آسٹریلوی ڈالر دیگا، منصوبہ زرعی شعبے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور 2029 تک مکمل ہو سکے گا۔