فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوش ربا کال لیک

10-11-2024

(لاہور نیوز) فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کے کارندے کی ہوش ربا کال منظر عام پر آ گئی۔

دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ سے وجود میں آنے والے فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، خارجی طارق محمود اور کالعدم پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہو گئے۔  خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے ٹیلیفونک گفتگو میں پی ٹی ایم کے کارندے سے کہا میری خواہش ہے کہ جرگے میں شرکت کروں، پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار، سیاستیں اور دھرنے ملکر کریں، پنجابی اور دوسری قوموں کو اپنے علاقے سے نکال دیں۔  دفاعی ماہرین کا کہنا ہے یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے، خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لئے بے تاب ہونا گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ہے۔