سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل، گواہ اور عوامی تحریک کے وکیل بیان پر جرح کیلئے طلب

10-11-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل میں گواہ اور عوامی تحریک کے وکیل کو بیان پر جرح کے لئے طلب کر لیا۔

انسداد دہشتگری کے جج ارشد جاوید نے دس سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل کی سماعت کی، جے آئی ٹی کے رکن ڈی ایس پی محمد اعظم بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ گواہ محمد اعظم  نے ایک انتقال کرنے والے تفتیشی افسر غلام مرتضیٰ کی جگہ شہادت قلمبند کروائی، گواہ نے تصدیق کی کہ مرحوم غلام مرتضیٰ نے کیس کی تفتیش کی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین جرح کے لئے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے گواہ اور عوامی تحریک کے وکیل کو کل بیان پر جرح کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔