ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج لگے گا

10-11-2024

(لاہور نیوز) اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کیلئے پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے کراچی میں لگے گا۔

تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 11 سے 15 اکتوبر تک جاری رہے گا، محمد حارث کی قیادت میں 15 رکنی شاہین سکواڈ 16 اکتوبر کو عمان کے لئے روانہ ہو گا۔ پاکستان کا مقابلہ 19 اکتوبر کو بھارت 'اے' سے ہو گا، قومی ٹیم 21 اکتوبر کو عمان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای سے گروپ میچز کھیلے گی۔ عبدالصمد، عرفات منہاس، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم اور شاہنواز دہانی 13 اکتوبر کو کیمپ جوائن کریں گے، ساتوں کھلاڑی پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے پانچویں راؤنڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔