ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کو آج آسٹریلیا کا چیلنج درپیش

10-11-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا تیسرا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا والد کے انتقال کے باعث میچ میں شرکت نہیں کریں گی، انکی جگہ پاکستان ٹیم کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔ یاد رہے کہ فاطمہ ثنا کے والد کا گزشتہ روز کراچی میں انتقال ہو گیا تھا جس کے باعث وہ دبئی سے فوری پاکستان کیلئے روانہ ہو گئی تھیں۔ قومی ویمنز ٹیم نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں، پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف 6 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔