نوح دستگیر بٹ پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن بن گئے

10-11-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے ایونٹ میں اپنے پہلے پاور لفٹنگ مقابلے میں ڈیبیو کرتے ہوئے 370 کلو وزن اٹھاکر سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوح دستگیر بٹ 11 سال کی عمر سے ویٹ لفٹنگ کررہے ہیں اور اب تک پاکستان کے لیے متعدد میڈلز جیت چکے ہیں۔