سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کمی کیساتھ بند
10-10-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 216 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 50کروڑ 33 لاکھ حصص کے سودے 27 ارب 89 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا تھا، گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 451 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے کیساتھ 85 ہزار 669 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔