پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انٹربینک میں ڈالر سستا

10-10-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 165 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 834 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 10 پیسے مزید سستی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277.72 روپے سے کم ہو کر 277.62 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔