قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

10-10-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں، والد کے انتقال کے بعد فاطمہ ثنا آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔ دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فاطمہ ثنا کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہے جہاں ٹیم کا کل آسٹریلیا سے اہم میچ ہے۔