دنیا بھر میں آج مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جا رہا ہے
10-10-2024
(لاہور نیوز) دنیا بھر میں آج مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دماغی امراض کی روک تھام کرنا ہے۔
پاکستان سائیکائٹرک سوسائٹی کےمطابق ملک بھر میں ذہنی اور نفسیاتی امراض میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 30 فیصد آبادی کسی نہ کسی نفسیاتی یا ذہنی مرض کا شکار ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے ذہنی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدام کئے جا رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق مہنگائی اور بیروزگاری ذہنی امراض کی بنیادی وجہ ہیں، ذہنی بیماریوں کے حوالے سے عوام میں آگاہی بہت ضروری ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک میں 33 فیصد لوگ ذہنی پریشانی اور ڈپریشن، 4 فیصد لوگ وہم جبکہ 3 فیصد لوگ بے جا خوف کی بیماری میں مبتلا ہیں۔