حکومت نے بجلی نہ بنانے والے پلانٹس آج بند کرنے کا فیصلہ کیا: گوہر اعجاز

10-10-2024

(لاہور نیوز) سابق نگران وزیر تجازت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جو بجلی نہیں بنا رہے حکومت نے وہ پلانٹس آج بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق نگران وزیر تجارت  گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جتنی بجلی بنےاس کےحساب سے پیمنٹ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بند پاورپلانٹس کوپیسے دیئےجا رہےہیں، پانچ پاورپلانٹس بجلی نہیں بنارہےتھے، بند پلانٹس کوآج بند کرنےکا فیصلہ ہوا ہے،ہم کہہ رہےہیں کہ صرف ہم بجلی کی پیداوار کےپیسےدیں گے، افسوس ہم نےچالیس خاندانوں کوخوشحال کردیا ہے۔ گوہر اعجاز کا دوران گفتگو حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت آئی پی پیز سے ایک لاکھ کروڑ بچا سکتی ہے اور چودہ روپےفی یونٹ بجلی سستی ہوسکتی ہے، حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کوبجلی7سے8سینٹ ملنی چاہیے، کیپسٹی پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، یہ پاکستان کی معیشت اور بقا کا معاملہ ہے۔