پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 109 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

10-10-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈینگی کی وبا بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 109 نئے مریض سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 96 جبکہ فیصل آباد سے 6 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے 3، گوجرانوالہ سے 2 جبکہ میانوالی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک ، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ، صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 859 جبکہ رواں سال اب تک 2976 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔