باغوں کے شہر کا موسم خشک، حبس کی کیفیت ختم
10-10-2024
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر کا موسم خشک ہے جبکہ حبس کی کیفیت ختم ہو گئی۔
شہر لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد تک جا پہنچا۔ ادھر آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گیا، سموگ کی اوسط شرح 170 سے تجاوز کر گئی۔