ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو 38 روز کیلئے بند

10-10-2024

(ویب ڈیسک) ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو 38 روز کے لئے بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پارکو کو مینٹی نینس کے حوالے سے 38 روز کے لئے بند کیا گیا ہے، پارکو ریفائنری 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک بند رہے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارکو آئل ریفائنری کی یومیہ ریفائننگ صلاحیت تقریباً 120,000 بیرل ہے، پارکو بند ہونے کے باعث دیگر ریفائنریز کو اپنی صلاحیت بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ریفائنری ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 26 روزہ سٹوریج کپیسٹی کو استعمال کیا جائے گا، نجی کمپنی ڈیسکان کو مینٹی نینس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا جبکہ پارکو آئل ریفائنری ملکی ضروریات کا 35-40 فیصد پورا کرتی ہے۔