مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار

10-10-2024

(لاہور نیوز) برائلر کے خریدار پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار ہے، زندہ برائلر ہول سیل 397 روپے، پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر ہے۔ ادھر فارمی انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہو گئی، انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 295 روپے ہو گئی۔