سرکاری ریٹ لسٹ میں سات سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

10-10-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، سرکاری ریٹ لسٹ میں ایک پھل اور سات سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

پیاز کی سرکاری قیمت 142 روپے جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر 120 روپے، لہسن 650 روپے، ادرک 1100 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں کیلا درجہ اول 160، درجہ دوم 130 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، کھجور 520 روپے، آڑو 450 روپے اور سیب گاچہ 280 روپے فی کلوتک فروخت کیا جا رہا ہے۔