حکومت کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو آئینی ترمیم لا چکے ہوتے: شیخ وقاص اکرم
10-09-2024
(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبرزپورے ہوتے تو یہ آئینی ترمیم لا چکے ہوتے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہر بخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ترمیم کے لیے نمبرز پورے نہیں، ہمارے ایم این ایز پورے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ آئینی ترمیم لا چکے ہوتے، نمبر پورا کرنے کے لیے ایم این ایز کو گھروں سےاٹھایا گیا۔ ہم نے اپنے7 ایم این ایز کو چھپا دیا ہے، اب وہ 7 ایم این ایز حکومت کے پاس نہیں ہیں، ہمارے ایم این ایز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کے سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا نے ضمانت دی ہے کہ اپنا کندھا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کےخط سے لگ رہا ہے ان کے نمبرز پورے نہیں، چیف جسٹس کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو گھر جانا ہو گا، شیخ وقاص اکرم کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے غائب ہونے کے معاملے پر سوال کے متعلق اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے بتا دیا ہے کہ وہ کہاں تھے۔