کیا آغا علی حنا الطاف سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے لگے ہیں؟اداکار کی مستقبل بارے لب کشائی
10-09-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے منصوبے کے بارے میں بتا دیا۔
حال ہی میں آغا علی نے ایک پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اداکارہ حنا الطاف سے اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔اسی پوڈکاسٹ میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے منصوبے کے بارے میں بات کی۔ آغا علی نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہم اپنی زندگی میں کونسے فیصلے کب لیں گے؟ میں نے اپنی زندگی میں وہ مشکل ترین فیصلے لیے جن کے بارے میں کبھی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔اداکار نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں دوسری شادی نہیں کروں گا اور نہ ہی فی الحال یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں بہت جلد دوسری شادی کرنے والا ہوں کیونکہ ہم انسانوں کو آنے والے وقت اور حالات کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر میں ابھی کی بات کروں تو فی الحال! میرا دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں خود کو وقت دینا چاہتا ہوں، اپنے کیریئر اور اپنی شخصیت پر توجہ دے رہا ہوں۔آغا علی نے مزید کہا کہ باقی مستقبل کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں کہ کب کونسا فیصلہ لینا پڑ جائے۔