خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی

10-09-2024

(لاہور نیوز) خیبرپختونخوا کی کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، ترامیم کے بعد پولیس کے گریڈ 18 اور 19 کے تبادلوں کا اختیار وزیراعلیٰ کو منتقل ہو گیا۔ اس سے قبل تمام تبادلوں کے اختیارات آئی جی کے پاس تھے، ذرائع کے مطابق پولیس ایکٹ میں ترامیم سے متعلق تحفظات بھی سامنے آئے تھے۔