پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
10-09-2024
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالرز کمی کیساتھ 2617 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہوگئی۔