حکومت اور نابینا افراد کے مابین معاملات طے، دھرنا 3 دسمبر تک مؤخر

10-09-2024

(لاہور نیوز) حکومت اور نابینا افراد کے مابین معاملات طے پا گئے۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر  نے نابینا افراد کو مطالبات کی منظوری کے لئے 25 نومبر تک کا وقت دے دیا۔ نابینا افراد نے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی یقین دہائی پر دھرنا 3 دسمبر تک مؤخر کر دیا۔  نابینا افراد کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے بتایا ہمارے مطالبات کی سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر  نے مطالبات کی منظوری کے لئے 25 نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے، 25 نومبر تک اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو 3 دسمبر کو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا، شام تک سوشل ویلفیئر دفتر کو خالی کر دیا جائے گا۔