آج نیب نے جھوٹی خبر چلوائی ہے : چودھری پرویز الہٰی

10-09-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج نیب نے جھوٹی خبر چلوائی ہے۔

اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اغوا کر کے مار پیٹ سے پلی بارگین کی گئی، انہوں نے جو پیسے دیئے خوامخواہ مجھ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سب جھوٹ ہے، میں نے کرپشن کی نہ کوئی پلی بارگین کی ہے، میرے خلاف 25 جعلی کیس بنے، 25 کیس مزید بھی بنا لیں، میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا انشااللہ۔